the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے جمعہ کو ان کی سرکاری رہائش گاہ پر شیعہ مذہبی رہنما اور مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے ملاقات کی۔ تقریبا آدھے گھنٹے چلی اس ملاقات میں مولانا جواد نے مسلمانوں کی پسماندگی، قومی مسائل اور وقف املاک کی بربادی سمیت کئی دیگر اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

اس دوران وزیر اعلی نے کہا کہ جلد ہی وقف بورڈ معاملات کی سی بی آئی جانچ شروع ہو جائے گی۔ جمعہ کی صبح 9:30 بجے وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر وزیر اعلی یوگی سے ملاقات کر کے مولانا جواد نے وقف بورڈ میں جاری بدعنوانی پر بات کرتے ہوئے سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا، جس پر یوگی نے



کہا کہ ہم نے وقف بورڈ کی سی بی آئی جانچ کے لئے مرکز کو لکھ دیا ہے اور فائل مرکز کو بھیجی جا چکی ہے۔ جلد ہی وقف بورڈ کی سی بی آئی تحقیقات شروع ہو جائے گی۔

حسین آباد ٹرسٹ کی بدحالی اور جاری بدعنوانی کی جانچ کے لئے بھی مولانا جواد نے مطالبہ کیا ۔ ساتھ ہی ساتھ ایس پی حکومت میں 'شیعہ نوجوانوں پر درج کئے گئے فرضی مقدموں کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مسلمانوں کی پسماندگی پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس پر وزیر اعلی نے کہا کہ میں پہلے صرف پارٹی کا رکن تھا، لیکن اب ریاست کا وزیر اعلی ہوں، تو میرے لئے سب برابر ہیں۔وزیر اعلی یوگی نے مولانا کو یقین دلایا کہ ان کے مطالبات پر حکومت سنجیدہ ہے اور کارروائی کرے گی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.